Select Language

واٹس ایپ کا مخصوص آئی فون ڈیوائسز کی سپورٹ ختم کرنیکا فیصلہ

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے نئے اپڈیٹ سائیکل کے تحت کئی پرانے اسمارٹ فونز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اثر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پر پڑے گا۔ یہ اقدام سیکیورٹی، کارکردگی اور نئے فیچرز کے ساتھ بہتر مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اب وہ آئی فونز جن میں آئی او ای 15.1 یا اس سے نیا ورژن نہیں چل سکتا، ان پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ اس میں خاص طور پر پرانے ماڈلز جیسے آئی فون 5 سیریز اور آئی فون 6 سیریز شامل ہیں کیونکہ یہ مطلوبہ سافٹ ویئر تک اپگریڈ نہیں ہو سکتے۔ایسی ڈیوائسز جو پرانے آئی او ایس ورژنز پر ہی رہیں گی ان میں بتدریج واٹس ایپ کی سہولیات ختم ہوتی جائیں گی، حتیٰ کہ میسجنگ بھی بند ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے