Select Language
Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔خیال رہےکہ شہزادہ محمد بن فہد سعودی عرب کے سابق فرمانروا فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے، وہ سعودی عرب کے مشرقی صوبےکےگورنر بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے