Select Language
Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

آئی سی سی نے افغانستان کے نامور کرکٹر پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا۔افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔