Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
Trending

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا، آئی اے ای اے

انٹرنیشنل ایٹومک اینرجی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے، افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بڑھ گیا ہے۔آئی اے ای اے کے چیف رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا دیا ہے، ایران کے پاس 60 فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار408.6 کلوگرام ہوگئی، ایران نے 3 ماہ میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھایا۔ایران واحد غیرجوہری ریاست ہے جس نے اس سطح تک افزودگی کی، آئی اے ای اے رپورٹ میں ایران کی خفیہ ایٹمی سرگرمیوں پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رافیل گروسی نے فرنچ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پہیلی کی طرح ہے، ان کے پاس پرزے موجود ہیں، آخر کار وہ انھیں ایک دن جمع کرہی ہیں گے۔آئی اے ای اے کی سربراہ نے کہا کہ اب بھی راستہ موجود ہے کہ ایران کی جانب سے ایسے اقدامات سے پہلے بات چیت کی جائے، تاہم یہ بات ماننا پڑے گی کہ ایران ایٹم بم بنانے سے زیادہ دور نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے