Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

یارکشائر میں بھارتی بیٹر کی جگہ پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت کا امکان

پاکستانی اسٹار بیٹر امام الحق بھارتی بیٹر رتراج گائیکواڈ کی جگہ یارکشائرکا حصہ بنیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اوپنر کو انگلش کلب یارکشائر نے بطور متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی اوپنر رتراج گائیکواڈ ذاتی وجوہات کی بنا پر کائونٹی چیمپئن شپ 2025 کے آخری مرحلے سے دستبردار ہو گئے تھے۔ گائیکواڑ کو یارکشائر کی جانب سے 5 میچز کھیلنے تھے، رپورٹس کے مطابق امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے تاکہ وہ سرے کیخلاف منگل کو شیڈول میچ میں یارکشائر کی نمائندگی کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے