Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی

کراچی:عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ 18-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے