Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں سے ہزاروں غیر ملکی گرفتار

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں قائم غیرقانونی سونے کی کانوں میں کام کرنے والے تقریباً 1000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان ڈونلڈ مڈھلولی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ آپریشن پورے ہفتے جاری رہا اور Mpumalanga صوبے کے علاقے باربرٹن کے قریب موجود زیرزمین غیرقانونی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا:ابھی بھی زیرزمین کئی غیر قانونی کان کن موجود ہیں، جیسے جیسے وہ باہر آ رہے ہیں، پولیس انہیں حراست میں لے رہی ہے۔یہ مقام ایسواتینی اور موزمبیق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ متعلقہ کان شیبا مائن کہلاتی ہے، جو باربرٹن مائنز کی ملکیت ہے۔ کمپنی کے مطابق: "سال کے آغاز میں، جب کان کو نقصان دہ قرار دے کر درجنوں ملازمین کو نکالا گیا، تو ملازمین اور مقامی آبادی نے احتجاج کیا۔ اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اصل مسئلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے