Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ٰشہناز گل کی طبعیت ناساز، اسپتال میں داخل

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے