Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
Trending

اطالوی اراکین پارلیمنٹ کا فلسطینیوں سے انوکھا اظہار یکجہتی

روم: اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا انوکھا اور جرات مندانہ مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جب فائیو اسٹار موومنٹ جماعت کے اراکین نے فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر اجلاس میں شرکت کی۔پارٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ “ہم آج یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے، اس لیے ہم نے اسے اپنے جسم پر پہن لیا ہے۔”مزید کہا گیا کہ فلسطینی پرچم اب صرف ایک قوم کا پرچم نہیں، بلکہ دنیا بھر میں انسانیت، مزاحمت اور آزادی کے لیے لڑنے والوں کی علامت بن چکا ہے۔یہ علامتی اقدام اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر جاری احتجاج کا حصہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام سے ہمدردی ظاہر کرنا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے جاری فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 90 افراد وہ تھے جو امداد کے منتظر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے