Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
Trending

اسرائیل اور مصر کے درمیان 35 ارب ڈالر کا تاریخی گیس معاہدہ

یروشلم: اسرائیل نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ مصر کے ساتھ طے کر لیا ہے، جس کے تحت مصر کو 2040 تک تقریباً 130 ارب مکعب میٹر (BCM) قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔یہ معاہدہ مصر کی کمپنی بلو اوشن انرجی کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کی مالیت 35 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ نیا معاہدہ اسرائیل اور مصر کے درمیان موجودہ گیس معاہدے کی توسیع ہے اور خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔گیس فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی نیومڈ (NewMed)، جو کہ لیویاتھن پارٹنرشپ کی قیادت کر رہی ہے، نے اس معاہدے کو اسرائیل کے گیس ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس معاہدے سے اسرائیل کی طویل مدتی توانائی ضروریات بھی پوری کی جا سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے