Select Language
Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

آبنائے ہرمز میں فرانسیسی تجارتی جہاز نشانہ بن گیا، عملہ زخمی

فرانسیسی شپنگ اور لاجسٹکس کمپنی سی ایم اے سی جی ایم نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک تجارتی جہاز ’سان انتونیو‘ کو آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا، جب جہاز عالمی سطح کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا جبکہ عملے کے کچھ ارکان زخمی بھی ہوئے۔کمپنی کے مطابق زخمی عملے کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ جہاز کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر ہے اور اس اہم بحری راستے پر تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے حملے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے