Select Language
Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
Trending

امریکہ اسرائیل جان لیں ،ہرصورت اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے: ایران

تہران: ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام سے متعلق دئیے گئے بیان پر دونوں ممالک کو خبردار کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے اور یہ تین دہائیوں سے پرامن ہے جب کہ این پی ٹی ممبر ہونے کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی کمزوری نہیں دکھائے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے ایٹمی مقاصد کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہردہشت گرد گروپ کے پیچھے، ہر تشدد کے پیچھے، ہر عدم استحکام کی سرگرمی کے پیچھے اور خطے میں کروڑوں لوگوں کے امن کو لاحق خطرے کے پیچھے ایرانی ریاست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے