Select Language

وسیم اکرم نے مچل اسٹارک کو دور جدید کا عظیم کرکٹر قرار دے دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ مچل اسٹارک نے یہ اعزاز گذشتہ روز ویسٹ انڈیز سے میچ میں حاصل کیا، پاکستان کے سابق عظیم پیسر وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے کی مبارکباد دی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور میں 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسٹارک کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ طویل فارمیٹ کیلیے کس قدر مستقل مزاج ہیں، اگرچہ وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے، میرے نزدیک مچل اسٹارک جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے