Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت

امریکا میں 2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 2875 ڈالر (8 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) میں نیلام کر دی گئی۔ پینٹنگ امریکا کے مشہور فنکار جوہان برتھلسن کا شہکار تھی۔ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن کی رہائشی میریسا ایلکورن نے بتایا کہ وہ اور ان کے منگیتر ایک اسٹور پر گئے وہاں ان کو یہ پینٹنگ ملی۔میریسا نے کہا کہ ان کو یہ پینٹنگ پسند نہیں آئی تھی لیکن کیوں کہ یہ 2.99 ڈالر تھی اس لیے اس کو خرید لیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ پینٹنگ کار میں رکھ رہی تھیں تب ان کی نظر ایک نام پر پڑی، جس کو سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ مشہور فنکار جوہان برتھلسن کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے