Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

اطالوی مکینک نے دنیا کی سب سے تنگ کار بنالی

اطالوی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے تنگ کار میں بدل کر (جس کو چلایا جا سکتا ہے) ریکارڈ بنا دیا۔یہ کار بظاہر تو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی لگتی ہے لیکن دراصل یہ ایک نوجوان مکینک کا حقیقی شاہکار ہے جو دنیا کی سب سے تنگ کار بنانا چاہتے تھے۔آندرے مرازی کا یہ اسپیشل ماڈل صرف 50 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جس میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور اس میں صرف ایک ہیڈلائیڈ لگی ہے جس کی مدد سے ڈرائیور رات میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔مکینک کو یہ فلیٹ فیاٹ بنانے میں 12 ماہ کا عرصہ لگا اور اس میں 99 فی صد 1993 کی فیاٹ پانڈا کے اصلی پرزے استعمال کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے