Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
Trending

ٹرمپ کیخلاف تفتیش کرنے والے سابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ خود تحقیقات کی زد میں آگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تفتیش کرنے والے سابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ خود تحقیقات کی زد میں آگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق جیک اسمتھ پر ممکنہ طور پر سرکاری حیثیت میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینےکا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ہیچ ایکٹHatch Act کے تحت کی جا رہی ہے جو امریکی قوانین کے مطابق سرکاری اہلکاروں کو سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت سے روکتا ہے۔جیک اسمتھ نے ٹرمپ کےخلاف 2 مقدمات کی تحقیقات کی تھیں۔یاد رہے کہ جیک اسمتھ کو 2022 میں اسپیشل کونسل کےطورپر مقرر کیاگیا تھا اور انہوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے