Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا۔پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے