Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ دریافت کر لیا

لاہور:فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ ’’گوادا نیگیٹو‘‘ (Gwada negative) دریافت کر لیا۔قدرت کا کرشمہ یہ کہ فرانس کے علاقے، گواڈیلوپ میں مقیم ایک خاتون دنیا کی واحد انسان جس کی رگوں میں یہ خون دوڑ رہا۔2011ء میں دوران آپریشن جب اس خاتون کے جسم نے کسی دوسرے انسان حتیٰ کہ بہن بھائیوں کا خون بھی قبول نہیں کیا تو ماہرین حیران رہ گئے۔اب خاتون کے خون پر چودہ سالہ تحقیق سے افشا ہوا کہ اس کے 20ہزار جین(Genes)میں سے ایک ، PIGZ نامی میں کسی وجہ سے تبدیلی(mutation)نے جنم لیا۔اسی تبدیلی نے خاتون کے خون کے خلیوں کو بھی تبدیل کر دیا۔یوں وہ فی الوقت دنیا میں واحد انسان بن گئی جس میں گوادا نیگیٹو خون پایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے